سوات،سوات میں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کا دو روزہ تربیتی کنونشن اختتام پذیر ہوگیا ،کنونشن کا مقصد میڈیکل سائنسز اور طبی اوراخلاقیات سمیت دیگر اہم موضوعات پر لیکچر دئے گئے ،کنونشن میں سینئر صوبائی وزیر عنایت خان نے بھی شرکت کی جبکہ صوبہ بھر سمیت دیگر علاقوں کے ڈاکٹربھی شریک ہوئے،دوروزہ تربیتی کنونش سیدومیڈیکل کالج میں منعقد ہوا ،پہلے روز کنونشن کے مہمان خصوصی سینئرصوبائی وزیر عنایت اللہ خان تھے،پہلے روز میڈیکل سائنسز پر خصوصی مقابلے اور لیکچر پیش کئے گئے،دوسرے کی صدارت سیدومیڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تاج محمد خان نے کی جبکہ ڈاکٹر مولانا شمس الحق حنیف،پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق ،ڈاکٹر فضل عظیم نے طب رسول اللہﷺ کے اخلاق کی روشنی میں خصوصی مقالے پیش کئے،اس موقع پر مختلف دواساز کمپنیوں کی جانب سے اسٹالز بھی لگادئے گئے تھے جبکہ پی ایم ڈی سی سے تسلیم شدہ ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا ،پیماکے اس کنونشن میں پیما کے سبکدوش ہونے والے صوبائی صدر کامران حسن،نومنتخب صدر ڈاکٹر محمدسبحان ،ڈاکٹر عبدالواسع ،ڈاکٹر رحمت اللہ اوپل،ڈاکٹر عبیداللہ سمیت صوبہ بھر سے ڈاکٹروں نے شرکت کی ،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیماپاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر سہیل اختر اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ انسانیت کو ضررسے بچانا اور انہیں نفع پہنچانااسلامی تعلیمات کا حصہ ہے،ڈاکٹر انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائے انہوں نے کہاکہ پیما اپنے ڈاکٹرز کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انسانیت کی خدمت اور اخلاقیات کی تلقین کرتی ہے ،تقریب کے اختتام میں مہمانوں نے ڈاکٹروں میں یادگاری شیلڈز تقسیم کئے۔
586 total views, no views today


