مینگورہ،یونین کونسل رنگ محلہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی جاویداقبال میرخانخیل نے تحصیل کونسل سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ،اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،انہوں نے کہاکہ کافی سوچ بچار کے بعد آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ ہمارامقصد عوام کی بھرپوراندازمیں خدمت اورعلاقے کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہے جس کیلئے تحصیل کونسل کے پلیٹ فارم سے جدوجہدکروں گا ،انہوں نے کہاکہ عوام نے سیاسی لوگوں کو آزمالیا ہے جو الیکشن کے دوران وعدے کرکے ووٹ بٹورلیتے ہیں اورمنتخب ہونے کے بعد منظر سے غائب ہوجاتے ہیں مگر میں ایساہرگزنہیں کروں گا آج جوبھی وعدہ کرتاہوں اسے پورا کرکے دکھاؤں گا،انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام میرابھرپوراندازمیں ساتھ دیں گے۔
605 total views, no views today


