کبل، یونین کونسل ٹال میں ملک احمد خان کے رہائش پر بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اے این پی کا اجتماع منعقد ہوا جس میں ،سابق ایم پی اے وقار خان،اے این پی سوات کے نائب صدر خورشید خان،ملک احمد خان،عبد الحمید،ڈاکٹر فضل غنی اتمانخیل،آفرین خان،احسان اللہ خان،اجمل خان سمیت اے این پی قائدین و کارکنان عمائدین علاقہ اور عوام نے بھر پور شرکت کی اجتماع کے دوران باہمی اتفاق رائے سے ملک احمد خان کو ڈسٹرکٹ کے لئے امیدوار منتخب کیا گیاجبکہ دیگر نشستوں کے لئے ویلج کونسل کے سطح پر امیدواروں کی فہرست طلب کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وقار خان،خورشید خان،ملک احمد خان،ڈاکٹر فضل غنی ،عبد الحمید اور دیگر مقررین نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن نااہل حکمرانوں سے نجات کا بہترین موقع ہے لہذا اے این پی کارکنان سرخ جھنڈے تلے متحد رہ کر سہ فریقی اتحاد کے جانب سے منتخب امیدواروں کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں بھاری مینڈیٹ لینے والے ممبر اسمبلی نے پسند ناپسند اور اقرباء پروری کی انتہا کرتے ہوئے حلقہ پی کے 82کے چھ یونین کونسلز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہے جس پر مذکورہ علاقوں کے عوا م میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ایم پی اے امجد لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے بلدیاتی الیکشن بارے غلط بیانات دے رہے ہیں کہ اگر پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب نہ کیا گیا تو دیگر پارٹیوں کے منتخب افراد کو کسی قسم کے فنڈز فراہم نہیں کئے جائیں گے جو کہ قانون کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ عمران کے قول و فعل میں تضاد ہے اسمبلی کو جعلی قرار دینے والوں نے ناکامی کے بعد ایک بار پھر اسمبلی کا رخ کرلیا ہے جوکہ باعث شرم ہے انہوں نے کہا کہ بحیثیت پختون قوم اے این پی کی کامیابی ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے لہذا بلدیاتی الیکشن میں خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار افراد کو کامیاب بنائیں تاکہ اے این پی دور میں شروع کردہ ترقی کے سفر کو جاری رکھ کر نااہل حکمرانوں کے پیدا کردہ جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے اس موقع پر قرار داد منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا کہ جن افراد کے ووٹ دیگر یونین کونسلز کو منتقل ہوگئے ہیں انکو اپنے یوسی میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے۔
504 total views, no views today


