مینگورہ،پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی کے اکیاسی کے ایم پی اے عزیز اللہ گران اور صدر میاں جاوید حسین نے حلقہ قمبر کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا،حلقہ کا ٹرانسفارمر کا مسئلہ پچھلے بیس سالوں کا مسئلہ تھا، انصاف حکومت نے اتے ہی دو سو کے وی ٹرانسفارمر نصب ہونے کے بعد علاقہ کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا، علاقہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،حلقہ پی کے اکیاسی کے صدر میاں جاوید حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے گاؤں قمبر کے محلہ دولت خیل کا دیرینہ مسئلہ اپنے کوششوں سے حل کردیا، علاقہ میں سو کے وی ٹرانسفارمر نصب تھا جو کہ علاقہ کے عوام کیلئے ناکافی تھا، جس کو تبدیل کرکے دو سو کے وی کردیا گیا، جس پر علاقہ کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا، اور انصاف حکومت کی اس کاوشش کو قابل تحسین قراردیا، اس موقع پر میاں جاوید حسین نے کہا کہ پچھلے حکومتوں نے گاؤں قمبر کو نظر انداز کیا تھا ، لیکن اس حکومت میں عوام کے مسائل حل کرینگے،انہوں نے کہا کہ گاؤں میں ٹرانسفارمر کے علاوہ گلی کوچوں کی تعمیراتی کام بھی مکمل ہوگیا ہے اب وہ پرانا قمبر گاؤں نہیں بلکہ نیا قمبر گاؤں بن چکا ہے ،ا نہوں نے کہا کہ علاقہ کے عوام نے اگر اسی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی ساتھ تو قمبر گاؤں کو یورپ بنا کر دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ قمبر گاؤں کی صفائی بھی مکمل ہوگئی ہے اب گاؤں کے کسی بھی فرد کو ڈینگی مچھر نہیں کاٹے گا،اور یوں علاقہ کے موذی مرض کا بھی صفایا ہو جائیگا۔
582 total views, no views today


