مینگورہ،یونین کونسل رنگ محلہ کے سابق کونسلر محمداقبال نے پی پی پی کیساتھ 38سالہ جبکہ حاجی رستم خان نے مسلم لیگ ن کیساتھ چالیس سالہ ناطہ توڑ کر ساتھیوں اورخاندانوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی،شمولیت کا باقاعدہ اعلان سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ،انہوں نے کہاکہ زندگی کے کئی سال پی پی پی اورمسلم لیگ ن میں گزارے ،اس دوران خدمت کی پارٹی کیلئے کام کیا مگر انہیں ان پارٹیوں نے وہ مقام نہیں دیا جس کے وہ مستحق تھے لہٰذہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اورباقی زندگی اسی پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کرتے ہوئے گزاریں گے،اس موقع پر ڈیڈک چیئرمین رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ پی ٹی آئی میں انہیں احترام ملے گا،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی بہترپالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ لوگ مسلسل دیگر سیاسی پارٹیوں سے ناطہ توڑ کر ہمارے قافلے میں شامل ہورہے ہیں جس سے ثابت ہورہاہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابی پی ٹی آ ئی کی ہوگی،انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے کہ عوام پی ٹی آئی کی طرف مائل ہورہے ہیں جس کے سبب وہ ایک مضبوط قوت بن چکی ہے ،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی پالیسیاں واضح ہیں جس میں نہ کرپشن چل سکتی ہے اور نہ ہی جھوٹ بلکہ ہم بغیر کسی لالچ کے عوام کی خدمت کررہے ہیں اوراس مقصد کیلئے ہروقت عوام کے درمیان رہتے ہیں،پریس کانفرنس سے پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سعیدخان،زاہدخان بازخان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کے دیگر عہدیداروں اورکارکنوں کی کثیرتعدادبھی موجود تھی۔
570 total views, no views today


