مینگور ہ، پی کے اسی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا،مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین بلدیاتی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے سرجوڑ کر بیٹھ گئے،حکمران جماعتیں پی ٹی ائی اور مسلم لیگ (ن) کے جانب سے کئی اہم ترقیاتی کاموں کا اعلان متوقع ،مقصد بلدیاتی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنا ہے،تین جماعتی اتحاد اے این پی،پی پی پی ،اور جے یو ائی بھی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کیلئے سرگرم ،پی پی پی کے متوازی تنظیم بھی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پر عزم دیکھائی دے رہے ہیں متوقع بلدیاتی انتخابات میں آزاد حیثیت سے ریکارڈ امیدوار حصہ لینے کی خواہشمند ہے،مینگورہ شہر میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور قومی وطن پارٹی کے اتحاد ہونے امکان،سنسنی خیز مقابلوں کی توقع کی جارہی ہے ۔مینگورہ شہر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سرگرمیوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے حکمران جماعت پی ٹی ائی میں مینگورہ شہر کے اہم شخصیات کے شامل ہونے سے پوزیشن مضبوط نظر آرہی ہے ،پی ایم ایل (ن) بھی مینگورہ شہر میں سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں مگر پارٹی اندرونی اختلافات کاشکار ہونے کیوجہ سے تاحال انتخابی عملی طے نہ کرسکے،باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم ایل (ن) اور قومی وطن پارٹی بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کے خلاف اتحاد کرینگے،تین جماعتی اتحاد بھی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جدوجہد میں مصروف ہے،جماعت اسلامی نے تاحال بلدیاتی انتخابات کیلئے باقاعدہ حکمت عملی طے نہیں کی ہے ،متوقع بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ امیدوار پی ٹی ائی کے ہیں جن میں ہر گلی سے دو سے تین امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کی خواہشمند ہے جبکہ ازاد حیثیت سے ریکارڈ تعداد میں امیدوار الیکشن میں حصہ لینگے۔
740 total views, no views today


