مینگورہ، سیدو شریف پولیس کے کالج کالونی میں معزز خواتین کو تنگ کرنے والے اوارہ گرد لڑکوں کے خلاف کاروائی،کئی کو حوالات کے سیر کرادیا گیا،جبکہ گاڑیاں بھی بند کرادی گئی،اہلیان علاقہ کا کاروائی پر اظہار اطمینان ،مستقبل میں بھی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔گزشتہ روز سیدو شریف تھانہ کے ایس ایچ او اقبال نسیم خان نے کالج کالونی میں اوارہ لڑکوں کے خلاف کاروائی کی جس میں کئی کو حولات میں بند کردیا ،کالج کالونی میں عرصہ سے آوارہ لڑکے شہدا پارک کے سامنے گاڑیوں پر مختلف کرتب کے ذریعے معزز خواتین کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری تھا جس سے مقامی لوگوں کو بھی شدید اذیت کا سامنا تھا،علاقہ عوام نے ایس ایچ او کو کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مستقل بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
694 total views, no views today


