سوات، سوات بھر کی تمام سڑکیں کھنڈرات ، رابطہ پل تباہ دریاؤں کے دونوں کناروں پشتیں ختم ، تجاویزات میں اضافہ ، غیر قانونی گاڑیوں رکشوں میں اضافہ ، خودساختہ نرخ مقرر ، سوات شہر ناپرسان بن گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق حکومت کے عدم توجہ کی وجہ سے سوات بھر کی تمام سڑکیں کھنڈرات کا نمونہ پیش کررہی ہیں سوات کے گیٹ وے لنڈاکے پہنچتے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ سوات کا علاقہ شروع ہوگیا ، چند منٹوں کاراستہ گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے، اسی طرح مینگورہ سے جامبل تک سڑک مکمل طور پر ختم ہوچکے ہیں جبکہ مینگورہ سے مدین اور کالام تک سڑکوں کا پتہ ہی نہیں چلتا
کہ یہاں پر کبھی سڑک تھی بھی یا نہیں تبدیلی کی دعویدار حکومت نے بھی اس سلسلے میں کوئی اہم اقدام نہیں اٹھایااسی طرح دریائے سوات مینگورہ خوڑ اور دوسرے برساتی نالوں کے ساتھ ساتھ تجاویزات میں اضافہ ، حفاظتی پشتیں ختم ہوچکی ہیں ، جو کسی بھی وقت خطرے کی گھنٹی ثابت ہوسکتیں ہیں اسی طرح غیر قانونی گاڑیاں رکشے کم عمر لڑکے چلا رہے ہیں جبکہ اشیائے خوردنوش کے خودساختہ نرخوں پر فروخت ہورہی ہے جس پر چیک اینڈ بیلنس کا کوئی بندوبست نہیں ہے ، سوات شہرناپرسان بن چکا ہے ، کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ۔منظم انتظامیہ کے باوجود بھی عوام کو لاتعداد مسائل نے گھیر لیا ہے یاد رہے کہ محکمہ ہائی وے کی وزارت جس ممبر کے ماتحت آرہی ہے وہ اکثر لنڈاکے تا مینگورہ سڑک استعمال کرکے اپنے رہائش گاہ تک پہنچتے ہیں مگر سڑک کی حالت زار خاطر میں نہیں لائی جاتی ۔
312 total views, no views today


