سوات، بلدیاتی انتخابات کے لئے موسمی بیٹرے اور ابن الوقت سیاستدانوں کو تحریک انصاف کے طر ف سے نامزدگی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تشویش، خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے اعلا ن کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں ابن وقت سیاستدانوں نے سوات میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایم پی ایز اور ایم این ایز کے گرد چکرلگانے شروع کردیں، پی ٹی آئی کے پرانے اور عرصہ دراز سے پارٹی کے ساتھ منسلک کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی متعدد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا اگرضلع سوات میں پرانے اور قربانی دینے والے سیاسی کارکنوں کو نظر آنداز کرکے نئے اور موسمی بٹیروں کو پارٹی ٹکٹ دے دیا تو اس سے کارکنوں پر بہت برا اثر پڑیگا اور کارکن آزادنہ طورپر انتخابات میں حصہ لینے پر مجبور ہونگیں پی ٹی آئی کے کاکنوں نے عمران خان، پرویزخٹک اور پارٹی کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ پارٹی ٹکٹ خالص میرٹ کے بنیاد پر دی جائیں اور کارکنوں کو مایوس نہ کیاجائیں۔
616 total views, no views today


