سوات، چیئرمین ڈیڈک ورکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان لنڈیکس پہنچ گئے،مقامی رہنما طارق حسین کو منالیا گیا ،لنڈیکس کو بھرپور نمائندگی دینے کی یقین دہانی پر طارق حسین آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے سے دستبردار ہوگئے ،اس سلسلے میں طارق حسین کے ڈیرے پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقہ عمائدین اور پی ٹی آئی کارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ،چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے اعلان کرنے والے طارق حسین کو منالیااوریقین دلایا کہ بلدیاتی انتخابات میں علاقہ لنڈیکس کو بھرپور نمائندگی دی جائے گی انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میرٹ اور انصاف پر یقین رکھتی ہے اور کسی بھی علاقے اور یونین کونسل کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی انہوں نے کہاکہ ہم بلدیاتی انتخابات میں صالح اور اہل امیدوار سامنے لائیں گے تاکہ علاقے کے حقیقی معنوں میں خدمت کی جاسکے ،اس موقع پر طارق حسین نے اپنے خطاب کہا کہ ان کا بنیادی مقصد علاقے کے عوام کی خدمت کرنا ہے اگر تحریک انصاف نے حق اور میرٹ کی بنیاد پرپارٹی ٹکٹ دئے تو جیت پی ٹی آئی کا مقدر ہے کیونکہ اس سے قبل بھی لنڈیکس کو ہر دور میں نظر انداز کردیا گیا ہے اگر اس بار میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا تو عوام پی ٹی آئی کے حق میں ہی فیصلہ کریں گے ۔
618 total views, no views today


