مینگورہ ، تحصیل کبل کے 12 یونین کونسل کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے ڈی ٹی سی ای کے فیلڈ منیجر روح اللہ خان کے سربراہی میں پریس فورم اور سارٹ کا اہتمام منعقد ہوا، یہ پروگرام گینڈم آف نیدر لینڈ کے تعاون سے تحصیل کبل میں چلا یا گیا ہے ، اجلاس میں تحصیل کبل کے سرکل ڈی ایس پی اور تین پولیس سٹیشنوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی ، اس موقع پر تحصیل کبل کے مختلف علاقوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے پولیس کی کاردکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے بدولت پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں ختم ہوچکے ہیں ، پولیس کے رویئے میں واضح تبدیلی اچکی ہے ، اور جرائم میں کافی حد تک کمی نظر آرہاہے ، شرکاء نے اس پروگرام کے تحت کھلی کچہری کی انعقاداور پولیس کے ساتھ مسلسل رابطوں کو سراہا اور اس پروگرام کو مذید وسعت دینے پر زور دیا ، اس پروگرام کے تحت پریس اور ضلعی بار ایسو سی ایشن کے کاردگی کو سراہا گیا ، اس پروگرام کے تحت پریس کا کردار بہت اہم رہا ہے اور لوگوں کو اگاہی دینے میں پریس کا کردار قابل ستائش ہے ، پروگرام کے آخر میں تمام شرکاء پر اسناد تقسیم کی گئی ، اور ڈی ٹی ای سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ اس پروگرام کو وسعت دی جائے اور تمام ضلع میں اس کو پھیلایا جائے ۔
1,140 total views, no views today


