بریکوٹ ،شموزئی فیڈر کا مسلہ حل ، علاقہ شموزئی کے لیگی قائدین کا انجینئر امیر مقام کے قیادت میں چیف پیسکوخیبر پختوں خواہ سے ملاقات چیف پیسکو نے چکدرہ گرڈاسٹیشن کو ایک ماہ میں 40 ایم وی اے ہیوی ٹرانسفارمر فرہمی کی یقین دہانی کرائی ، شموزئی فیڈر پر جلد کام شروع ہو جا ئیگا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق ناظم یونین کونسل شموزئی عدالت خان کامیڈیا سے خصوصی گفتگو ، کر تے ہوئے کہا کہ تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی کو بجلی کی کم وولٹج کا مسلہ گزشتہ کئی سالوں سے درپیش تھا ، عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہو ئے محکمہ واپڈا نے ای ایل آر سیکم کے تحت شموزئی کو چکدرہ گرڈاسٹیشن سے الگ فیڈر کی منظوری دی ، شموزئی کے عوام نے فیڈر کے بارے میں انجینئر امیرمقام سے ہمارے قیادت مٰیں ملاقات کی، اور بجلی کی کم وولٹج کے مسائل سے اگاہ کیا جس پر مشر وزیر اعظم انجینئر میرمقام نے فوری کاروا ئی کر تے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویثرن سے کو ہدایات کی ، شموزئی فیڈر کا مسلہ وہاں کے عوام کے ساتھ افہام وتفہیم کے زریعے حل کر نے میں کردار ادا کر یں ،کمشنر ملاکنڈ ڈویثرن نے ڈی سی سوات کے توسط سے فوری طور سے چکدرہ فیشنگ ہٹ میں ادینزئی ملاکنڈ ایجنسی کے معززین اور علاقہ شموزئی کے معززین کا ایک مشترکہ جرگہ منعقد کیا ، جر گے میں علاقہ لوئر دیر ، ملاکنڈ ایجنسی کے غیور معززین نے مطالبہ کیا ، کہ چکدرہ گرڈاسٹیشن پر لوڈ بہت ذیادہ ہے ،اسی صورت میں چکدرہ گرڈاسٹیشن کو ایک 40 ایم وی اے ہیوی ٹرانسفارمر فراہم کر نے کے بعد شموزئی فیڈر پر کام کی اجازت دینگے، اس سلسلے علاقہ شموزئی کے لیگی قائد ین کا ایک وفد نے وفاقی محکموں کے نگران اور مشر وزیر اعظم انجینئر میر مقام کے سربراہی میں چیف پیسکو خیبر پختوں خوا ، حسن فاضل خان سے چکدرہ گرڈا سٹیشن کیلئے 40ایم وی اے ٹرانسفارمر کے بارے تفصیلی ملاقات کی ، ، ملاقات میں چیف پسکو حسن فاضل خان نے چکدرہ گرڈا سٹیشن کو ایک ماہ میں 40 ایم وی اے ٹرانسفارمر فراہمی کی یقین دہانی کر ائی ،چیف پیسکو کی یقین دہانی کے بعد شموزئی فیڈر تمام روکاوٹیں اور خدشات دور ہو گئے ، ، انہوں نے کہا کہ علاقہ لوئر دیر ملاکنڈ کے عوام ہمارے بھائی ہیں ، ان ہی کے مطالبات پورے ہو نے کی صورت انشاللہ بہت جلد شموزئی فیڈر پر کام شرو ع ہو جا ئیگا ، انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر علاقے کے تعمیر وترقی میر ا مشن ہے ، عوام کی بلاتفریق خدمت کا تہیہ کر رکھا ہے ، انشااللہ مشر وزیر واعظم انجینئرامیر مقام کے توسط علاقے کے عوام کو تمام درپیش مسائل بطر یق احسن حل کر ینگے ، جھوٹے وعدوں اور خالی خول نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقئین ر کھتے ہیں ،محکمہ واپڈ ا سوئی گیس وافاقی ادارے ہیں ، اور ان وفاقی اداروں کے لئے میاں نوزشریف نے صوبہ خیبرُ پختوں خواہ میں انجینئر امیرمقام کو نگران مقرر کیا ہے ،انشااللہ ان وفاقی محکموں کے متعلق عوام کو تمام درپیش مسائل بتدریج حل کر نے بھر پور کوشش کر ینگے
678 total views, no views today


