مینگورہ، گاؤں قمبر میں اٹھ سالوں سے بند پانی فلٹریشن پلانٹ میاں جاوید حسین کی کوششوں سے فعال ہوگیا، تحریک انصاف حلقہ پی کے اکیاسی کے صدر میاں جاوید حسین کے مطابق گاؤں قمبر میں گزشتہ اٹھ سالوں سے واٹر فلٹریشن پلانٹ بند تھا، گاؤں کے عوام گندا پانی پینے پر مجبور تھے، انہوں نے کہا کہ علاقہ کے عوام نے فلٹریشن پلانٹ کی بندش کی شکایات تھی ، جس پر ہم نے متعلقہ پلانٹ کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے اس پلانٹ کو نصب کیا تھا لیکن اس کے بعد پلانٹ کو چالو نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ پلانٹ کو چالوکرنے کیلئے پرائیویٹ انجنیئر کی خدمات حاصل کرلی گئی ، جنہوں نے مرمت کرنے کے بعد فلٹریشن پلانٹ چالو کردیا، جس سے علاقہ کے عوام اب صاف پانی میسر آگیا ہے، اس موقع پر میاں جاوید حسین نے کہا کہ علاقہ کے عوام کی خدمت کرنا عبادت سمجھتا ہوں، یہی خدمت لیکر سیاست کے میدان میں نکلاہوں،اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرکے دم لونگا، انہوں نے عوام سے بھی پر زور مطالبہ کیا کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں ایسے افراد کو منتخب کرے جو علاقہ کے عوام کی خدمت کرے اور ان کے مسائل دہلیز پر حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ انے والا الیکشن سوات کے عوام کیلئے ایک امتحان سے کم نہیں ، اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ مسائل حل کرنے والوں کا ساتھ دیتے ہیں یا روائتی سیاستدانوں کا ۔
686 total views, no views today


