مینگورہ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن گلزار علی خان کی سرکردگی میں تمام چیف انوسٹی گیشن افیسرز تھانہ جات کی میٹنگ منعقد ہوئی جسمیں تمام تھانہ جات کے سی آئی او اور انسپکٹر ز انوسٹی گیشن نے شرکت کی ، میٹنگ کے دوران جناب ایس ایس پی نے تمام تفتیشی افسران پر زور دیا کہ وہ تفتیش کو غیر جانبدار طریقے سے عمل میں لایا کسی ھہنگار کو بے گناہ نہ ٹھہرائے اور نہ کسی بے گنا کو گنہگار ٹھہرائے بلکہ میرٹ کے بنیاد پر تفتیش عمل میں لایا جائے اور مقدمات میں ٹھوس شہادت کے ساتھ ملزمان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے ، تاکہ عدالت حقیقت اور اصل صورت حال معلوم ہونے پر ملزم کو سزایابی دے سکے ، مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی کمزروی کو برادشت نہیں کیا جائیگا ، اگر کسی قسم کی کمزوری پائی گئی تو محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ، اسی طرح پراسیکیوشن برانچ کے ساتھ تمام تفتیش افسران اپنا تعاون برقرار رکھا کریں ، کیونکہ انوسٹی گیشن اور پراسیکیوشن برانچ ایک کشتی کے دو چھپوکے مانند ہیں ، اگر یہی پہیے درست سمت چلے رہے تو انکی کارکردگی بہتر طور پر اثرانداز ہوسکتی ہے ، او ر معاشرے میں جرائم کا کافی حد تک کمی آسکتی ہے کیونکہ مقدمات میں سزایابی ہونے پر ملزمان پر کافی اثر پڑ یگااور جرائم سرزد ہونے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکے گا ، مقدمات میں مظلوم طبقہ کا داد رسی کا رویہ اپنا یا جائے ، اور مظلوم کو انصاف دلایا جائے اور ظلم کا سرکوبی کیا جائے ، اسی طرح تھانہ کانجو کے ایک مقدمہ اور تھانہ رحیم آباد کی دومقدمات کو سراہا گیا جسمیں صحیح اور درست تفتیش کی انجام دہی سے تھانہ کانجو کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور ان سے چھینا ہوا رقم کی برآمد گی عمل میں لائی گئی ، اس طرح تھانہ رحیم آباد کی مسماۃ مہرین کی اغوائیگی کے نسبت درج شدہ مقدمات میں درست اور صحیح تفتیش کی بدولت ملوث ملزمان کو معلوم کئے جاکر انکو پابند سلہ سل کیا گیا ، او ر مغویہ مہرین کو برآمد کیا گیا ، جس میں مسماۃ مہرین کی ایما شامل ہونے پر ملزم گردانا گیا ، آخر میں تمام شرکاء میٹنگ پر زور دیا گیا کہ اللہ تعالی کو حاضر ناظر جان کر اپنا ڈیوٹی سرانجام دیا کریں ، کسی کی طرفداری نہ کریں ، بلکہ یہی یقین رکھا جائے کہ ایک دن اللہ کے حضور میں پیش ہونا ہوگا ، جہاں پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا ، تمام تفتیشی افسران اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھا جائے نہ کہ حاکم اور عوام کے تعاون سے جرائم پر قابوپاسکتے ہیں ، افسران بالا کے طرف سے وقتاًفوقتاًہدایات موصول ہوتے ہیں ، ان پر سختی سے عمل درآمد کیا کریں ، کرائم سین کی فورٹوگرافی اور کاروائی بھی بروقت عمل میں لایا کریں ، ملزمان کی انٹاروگیشن بھی بمطابق قواعد عمل میں لایا کریں ، تشدد سے گریز کیا جائے ، تاکہ کسی شخصیت کو ٹھیس نہ پہنچئے ، ہیڈ کوارٹر انوسٹی گیشن میں جو ورکشاپ منعقد کئے جاتے ہیں ، ان میں دلچسپی لیا جائے ، کیونکہ انکی باقاعدہ عمل درآمد مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں
664 total views, no views today


