کبل، ٹیچنگ سٹاف کی کمی،ڈاکٹر خان ڈگری کالج کبل کے طلباء سراپا احتجاج بن گئے ،شیم شیم اور گو مراد گو کے واشگاف نعرے،حکومت کو 15اپریل کی ڈیڈ لائن ،مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں دیگر اپشن پر غور کرینگے ،طلباء کا خطاب تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پی ایس ایف کے زیر اہتمام ڈاکٹر خان دگری کالج میں ٹیچنگ سٹاف کے کمی بارے کبل چوک میں احتجاجی مظاہرہ منعقد ہواجہاں پر خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایف رہنما حیدر علی شاہ،ثناء اللہ شاہ،حضرت علی اور معویز خوشحال نے کہا کہ نا اہل حکومت کے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تعلیمی ادارے زوال کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ جعلی ڈگری والے ایم این اے اور دیگر ممبران اسمبلی تعلیم دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہیں کیونکہ ڈاکٹر خان ڈگری کالج میں ممبران اسمبلی کے اشاروں پر انگلش اور لاء کے پروفیسرز کے بجائے ہسٹری کا پروفیسر تعینات کیا گیا ہے جس کی وجہ سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہوریا ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 15اپریل تک ڈاکٹر خان ڈگری کالج کبل میں انگلش اور لاء کے ٹیچرز تعینات نہ ہوئے تو 16اپریل کو بھر پور مزاحمت کرینگے جس کے نقصان کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت کے سر عائد ہوگی۔
668 total views, no views today


