سوات، ایس ایچ او منگلور کا شراب کی بھٹی پر چھاپہ ، ایک ہزار سے زائد لیٹر دیسی شراب برآمد ، ملزم گرفتار، منگلور پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او نصیر خان کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے گاؤں خٹک تنگے سنگوٹہ میں قیوم ولد طوطا کے مکان پر اچانک چھاپہ مارا، اس مکان میں قیوم دیسی شراب بنانے کیلئے بھٹی بنایا تھا ، جہاں پر وہ شراب کشیدہ کرتا تھا، پولیس کے مطابق بھٹی سے 1025 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی گئی ، جب کہ وہاں کشیدہ کاری میں استعمال ہونے والے دیگر اشیاء بھی پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
624 total views, no views today
Comments


