کبل، تحصیل کبل مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن کے لئے اتحاد کرلیا،متفقہ طور پر گل محمد خان ایڈوکیٹ ضلعی جبکہ ڈاکٹر لطف اللہ تحصیل کونسلر کے لئے نامزد ،مخالفین کو بھاری اکثریت سے شکست دینے کا عزم ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل یونین کونسل ٹال کے علاقہ د ردیال میں شیرافگن خان کے رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کا مشترکہ میٹنگ زیر صدارت مستجاب خان منعقد ہوا جس میں یو سی ٹال کے تمام ویلج کونسلز کے نمائندوں نے شرکت کی میٹنگ کے دوران علاقہ مشران کے غور و تحقیق کے بعد باہمی اتفاق رائے سے مسلم لیگ ن کے گل محمد خان ایڈوکیٹ کو ضلعی کونسلر جبکہ جماعت اسلامی کے ڈاکٹر لطف اللہ کو تحصیل کونسلر کے لئے امیدوار نامزد کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن یوسی ٹال کے صدر مستجاب خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی علاقے کی دو بڑی پارٹیاں ہیں جن کے اتحاد سے بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہوگئی ہے انہوں نے مسلم لیگ ن کے متفقہ تحصیل کونسلر کے لئے نامزد امیدوار عطا ء اللہ باچا کو خراج تحسین پیش کی جنہوں نے پارٹی مفادات کی خاطر جماعت اسلامی کے ڈاکٹر لطف اللہ کے لئے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا انہوں نے دونوں پارٹیوں کے کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کو شکست دینے کے لئے تیاریاں مزید تیز کردیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات دلایا جاسکے۔
638 total views, no views today


