مینگورہ، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سٹریٹ بچوں کے خاندانوں میں سلائی میشن اور الیکٹریشن کے سامان تقسیم کئے گئے ، اس موقع پر چیئرمین سٹریٹ چیلڈرن کمیٹی اے سی اشفاق خان نے سوشل ویلفئیر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں سٹریٹ بچوں کی تعداد انتہائی زیادہ ہیں جو کہ افسوس ناک حکومت اور دیگر ادارے اس بچوں کے مستقبل کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں ، بازاروں میں کباڑ اٹھانے والے بچوں کے خاندانوں میں سلائی مشین تقسیم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ خاندان سلائی مشین سے کمائی کرکے اپنے بچوں کو سکول بھیج سکے ، تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں ، اس موقع چائلڈ پروٹیکشن یونٹ سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے افیسر گوہر خان ، ڈائریکٹر خپل کور فاؤنڈیشن محمد علی بھی موجود تھے ، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سٹریٹ بچوں کے خاندان میں 20 سلائی مشین جبکہ تین الیکٹرک سامان بدست اے سی اشفاق خان تقسیم کئے گئے ۔
816 total views, no views today


