سوات، قمبرسید علی چٹان ٹارگٹ کلنگ میں مقامی افراد کی شامت آگئی، قمبر کے عمائدین نے رحیم آباد پولیس سٹیشن کے ایس ایچ کو تبدیل کرکے انکوائری کامطالبہ کردیا، تفصیلا ت کے مطابق تین روز قبل قمبر میں فضل حیات چٹان کے بھائی سید علی چٹان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد رحیم آباد پولیس نے عام لوگوں کو تنگ کرناشروع کردیامقامی لوگوں کے مطابق قمبر میں اس مقام پر چارپولیس اہلکار تعینات ہوتے ہیں
مگر وقعہ کے ادھے گھنٹے بعد پولیس وہاں پہنچی جب سیدعلی کو ہسپتا ل لے کر جاچکے تھے مگر پولیس نے تفتیش کے بہانے متعدد مقامی لوگوں کو جن میں زیادہ ترکم عمر بچے شامل تھے گرفتارکرلیں اور تین دن تک رحیم آباد تھانے میں رکھا بعدمیں چودہ افراد کے خلاف ایک سو سات کے تحت مقدمات درج کرلیں ، جوکہ مقامی لوگوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے مقامی لوگوں کے مطابق عوام پولیس کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں مگرایس ایچ او کے نامناسب روئے کے خلاف قمبر کے باشندوں میں سخت اشتعال پایاجاتاہے ، مقامی لوگوں کے مطابق رحیم آباد کے حدد میں پچھلے دنوں تین دکانوں سے چوری ہوچکی ہے اور اسی دن تھانے کے بالکل سامنے محلے میں رات کو ہوئی فائرنگ بھی ہوئی تھی جس پر پولیس نے کوئی کارائی نہیں کی مگرایس ایچ او نے اپنی نالائقی چھپانے کے لئے اور خانہ پوری کے لئے مقامی لوگوں کو تنگ کیا اور ان پر مقدمات درج کئے لوگوں نے ڈی پی او سوات اور ڈی آئی جی سے ایس ایچ او کے تبالے اور کاروائی کامطالبہ کردیاہے۔
313 total views, no views today


