کبل ، گذشتہ روز اے این پی کے زیرِ اہتمام شاہ ڈھیرئی کتیاڑ میں خان نواب کے رہائش گاہ پر عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں یونین کونسل شاہ ڈھیرئی کے تمام ویلج کونسلز کے مشران وکارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر باہمی اتفاق رائے سے افتخار خان کو ضلعی کونسلر جبکہ جان ذادہ آف اشاڑے کو تحصیل کونسلر کے لئے اُمیدوار نامزد کیا گیا جبکہ دیگر نشستوں کے لئے امیدواروں کی نامزدگی ویلج کونسلز کے سطح پر باہمی مشاورت کے بعد عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی مرکزی جائنٹ سکریٹری خان نواب ،سابق ایم پی اے وقار خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ تبدیلی کے دعویدار ہر محاذ پر ناکام ہوچکے ہیں نئے پاکستان بنانے والوں نے دو سال تک دھرنوں ،ناچ گانوں اور انتشار کی سیاست کے سیوا کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام ان گنت مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا اسمبلی کو جعلی قرار دینے والوں نے ناکامی کے بعد پارلیمنٹ کا رخ کرکے اپنا مذاق اڑایا ہے البتہ دوسال ترقی کا پہیہ روکنے والوں کو عوام کھبی معاف نہیں کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے آمد پر مفاد پرست عناصر ایک بار پھر عوام کو دھوکہ دینے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں لہذا کسی کے جھانسہ میں آئے بغیر بلدیاتی الیکشن میں اپنا قیمتی ووٹ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار اے این پی کے نامزد امیدواروں کے حق میں استعمال کریں تاکہ اے این پی کے دور میں شروع کردہ ترقی کے سفر کو جاری رکھا جاسکے انہوں نے یقین دلایا کہ بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کو شرمناک شکست دے کر نااہل حکمرانوں سے عوام کو نجات دلا دینگے انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ سرخ جھنڈے تلے متحد رہ کر بلدیاتی الیکشن کے لئے تیاریاں مزید تیز کردیں۔
620 total views, no views today


