بریکوٹ، پی ٹی آئی بریکوٹ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی پارٹی کارکن نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے ۔پارٹی کا کوئی بھی نظریاتی رکن آزاد الیکشن لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔پی ٹی آئی پارٹی منشور اور پیغام پر فرد کو پہنچا کر اپنا فریضہ ادا کرے گا۔بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا ہمارا اولین ترجیح ہو گی ۔پارٹی قائدین کارکنوں کو ان کے قابلیت اور خدمات پر ٹکٹ دے ۔موجودہ ماحول بھی 13مئی کے عام انتخابات کی طرح ساز گار ہے ۔ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ سابق صدر انجینئر شرافت علی خان ،سابق صو بائی امیدوار شوکت حیات خان ،ضلعی رہنماء جاوید خان ،عنایت اللہ خان ،فدا محمد ،عدنا ن خان و دیگر نے جاوید خان کے رہائش گاہ بریکوٹ میں پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کارکن پارٹی کا اہم اثاثہ ہے بلدیاتی الیکشن میں جو بھی فیصلے کئے جائیں تو ان میں کارکنوں کا شمولیت اور باہمی مشاورت سے کام لیا جائے ۔پاکستان تحریک انصاف نے سیاست میں جو تبدیلی لائی ہے وہ عوام کے سامنے ہے کیونکہ پارٹی کا ہر فیصلہ ڈرائنگ روم میں نہیں بلکہ سر عام ہو تا ہے ۔پارٹی میں ہر کارکن کو انصاف اور میرٹ کے مطابق مقام دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے لئے ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی ہو گی کیونکہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے ذریعے ہی صوبائی حکومت اپنا حدف حاصل کرسکتا ہے ۔بلدیاتی انتخابات میں علاقے میں فلاح و بہبود کے منصوبے بااسانی پا یہ تکمیل تک پہنچائیں جا سکتے ہیں ۔مزید براں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن پارٹی کارکنوں کے لئے ایک چیلنچ ہے اور اس چیلنچ کو مد نظر رکھ کر بلدیاتی انتخابات میں کارکنا ن تمام توانائیاں اور دستیاب وسائل بروکار لا کرپارٹی کا نام روشن کریں ۔پارٹی میں تمام کارکن متحد ہیں اور ان کے مابین کوئی اختلافات نہیں ہیں
554 total views, no views today


