مینگورہ، دارالقضاء سوات ہائی کورٹ بنچ نے دیر کے صوبائی حلقہ پی کے 93سے کامیاب ہونے والے جماعت اسلامی کے امیدوارملک بہرام کی ڈگری کو جعلی قراردے دیا ،فیصلہ ان کے مقابل الیکشن لڑنے والے پی پی پی کے امیدوار صاحبزادہ ثناء اللہ کے حق میں ہوگیا،معلوم ہوا ہے کہ پچھلے عام انتخابات میں دیرکے صوبائی حلقہ پی کے 93سے جماعت اسلامی کے امیدوارملک بہرام کامیاب قرارپائے تھے تاہم ان کے مقابل الیکشن لڑنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ ثناء اللہ نے الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ کامیاب قرارپانے والے امیدوارکی ڈگری جعلی ہے جس پر الیکشن ٹریبونل نے ملاکنڈ یونیورسٹی سے موصوف کی ڈگری کے بارے میں معلومات طلب کی اورساتھ ساتھ درخواست گزارکی رٹ خارج کردی دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیدوارنے اپنی ڈگری کو جعلی قراردینے کیخلاف ہائی کورٹ (دارالقضاء سوات )میں درخواست جمع کرائی، قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کے امیدوار ملک بہرام کا کیس خارج کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ ثناء اللہ کے حق میں فیصلہ دے دیا ،دریں اثناء پی پی پی سے تعلق رکھنے والے صاحبزادہ ثناء اللہ نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے حق کی فتح قراردیا،سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیاہے اورہمیں وہاں سے بھی انصاف کی پوری امید ہے ۔
1,050 total views, no views today


