مینگورہ، اباسین کوہستان کے رہائشی صاحبزادہ نے اپنی بہن کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیابصورت دیگرصوبائی اسمبلی کے سامنے خودسوزی کی دھمکی دے دی،اس حوالے سے سوات پریس کلب میں دیگررشتہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گذشتہ روزدرجنوں مسلح افرادنے میرے گھرواقع جاگ دوبیر پر حملہ کرکے ہزاروں گولیاں چلائیں ان مسلح افراد کی سرپرستی مقامی مسلم لیگی راہنما ملک سیداحمدخان اوران کے بیٹے ملک امیزخان کررہے ہیں جو ہم سے تیس لاکھ روپے بھتہ مانگ رہے تھے،
انہوں نے کہاکہ چونکہ ہم غریب لوگ ہیں اوراتنی بھاری رقم دینے کی استطاعت نہیں رکھتے ہم نے جرگہ بھی تشکیل دیا مگر ان پر کوئی اثر نہیں ہوابلکہ ہمارے گھر پر مسلح حملہ کرکے گولیاں برسائیں جس سے میری بہن شہیدہوگئی جبکہ گھر کے دیگر افراد بال بال بچ گئے،انہوں نے کہاکہ ملک سیداحمدخان اوران کے بیٹوں کے کارندے مختلف علاقوں میں جرائم کرکے دوبیرخاص میں پناہ لیتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ایس پی پٹن کوہستان ارشادخان ایک فرض شناس پولیس افیسر ہے ان کا تبادلہ نہ کیا جائے جبکہ چیف جسٹس ہمارے مسئلہ پر سوموٹوایکشن لیں اوروزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوااوردیگراعلیٰ حکام ملزموں کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات اٹھا کر ہمیں انصاف دلائیں بصورت دیگر ہم صوبائی اسمبلی کے سامنے خودسوزی پر مجبورہوجائیں گے۔
398 total views, no views today


