سوات، پاک آرمی اور انجمن ہلال احمر سوات برانچ کے زیر اہتمام سیدو شریف کے علاقہ سلام پور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، پاک آرمی اور ہلال احمر کے ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیا ، اس موقع پر 11 سو سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں بہترین کوالٹی ادویات بھی فراہم کئے ، اس موقع پر پاک آرمی ایف ایف 66 کے کیپٹن باسط ، انجمن ہلال احمر سوات برانچ کے سیکرٹری برکت علی اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے ، فری میڈیکل کیمپ میں میل اور فی میل ڈاکٹروں نے بچوں اور مرد و خواتین مریضوں کے مفت ٹسٹ بھی کرائے
اور انہیں ادویات کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے گئے تھے اور معیاری ادویات مریضوں کو فراہم کی گئیں ، اس موقع پر کیپٹن باسط اور انجمن ہلال احمر کے ڈسٹرکٹ سیکرٹری برکت علی نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے کے عوام کے مفاد میں جو بھی ہو وہ کام کرینگے ، علاقے کے لوگوں نے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اور پاک آرمی کے آفیسرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگوں علاج معالجہ ان کے دہلیز پر فراہم کرنا احسن اقدام ہے اور علاقے کے لوگوں نے اس سے سکھ کا سانس لیا ہے ۔
497 total views, no views today


