کبل، ڈاکٹر خان شہید ڈگری کالج کبل میں لاء پروفیسر تعینات کیا جائے ان خیالات کا اظہار سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے چئیرمین محمد رحیم رما خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خان ڈگری کالج کبل میں لاء پروفیسر کی پوسٹ خالی ہونے سے طلباء میں بے چینی پائی پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ طلباء آئے روز ہڑتالوں اور مظاہروں پر مجبور ہیں اور طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ شارپسانسانی حقوق کی فراہمی کے لئے سرگرم عمل ہے اگر انتظامیہ رابطہ کریں تو شارپس ولنٹئیر لی کالج کو لاء پروفیسر فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
722 total views, no views today
Comments


