مینگورہ، قومی وطن پارٹی نے مزید آٹھ امیدوارو ں کے ناموں کااعلان کردیا،ضلعی پریس سیکرٹری بہرام خان عثمان خیل کوتحصیل کونسلر کی مخصوص نشست کیلئے نامزدکردیاگیا،گذشتہ روز قومی وطن پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کیلئے آٹھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا اس حوالے سے ضلعی پریس سیکرٹری بہرام خان عثمان خیل نے پریس ریلیزجاری کی ہے جس کے مطابق پی کے اسی کے چیئرمین شاہی دوران آف رحیم آباد،وطن پال کے چیئرمین انوراقبال بالے عیسیٰ خیل اورامان کوٹ سے حاجی نثار علی کو ضلعی کونسلرکی نشستوں کیلئے جبکہ دوست محمدخان ،عرفان خان،ضیاء الحق تاجک کو تحصیل کونسلرکی نشستوں کیلئے نامزدکردیا گیا ہے جبکہ تحصیل کونسلر کی مخصوص نشست کیلئے بہرا م خان عثمان خیل کی نامزدگی عمل میں لائی گئی ہے،دریں اثناء بنڑ طاہر آباد سے اقلیتی نشست کیلئے پنیندکمار کو نامزدکردیا گیا ،قومی وطن پارٹی کے ضلعی پریس سکرٹری بہرام خان عثمان خیل کے مطابق تمام امیدوارو ں کی نامزدگی باہمی مشاور ت اوراتفاق رائے سے عمل میں لائی گئی ہے اس سے قبل بھی آٹھ امیدواروں کو میدان میں اتاردیا ہے ،انہوں نے کہاکہ اب تک قومی وطن پارٹی نے سولہ امیداروں کو نامزدکردیا ہے جبکہ مزید علاقوں سے عنقریب دیگرامیدوار سامنے لائے جائیں گے ۔
546 total views, no views today


