مدین، بریگیڈیر ماجد نے کہا ہے کہ علاقہ کی تر قی اور علاقہ کا آمن ہمارا مقصد ہے اور امن قائم کر نے میں عوام کا کلیدی کردار ہے وہ مدین میں کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر علاقہ کے عوام نے مسائل کے انبار لگا دیے عوام نے بتایا کہ علاقہ میں مدین ہسپتال کی سرکاری بلڈنگ نہیں ہے منظوریاں صرف کاغذات تک محدود ہیں 2010کے سیلاب میں باڈالئی پل بہہ گیا تھا آج تک اس کے متبادل پل تعمیر نہیں کیا گیا ،مدین میں پی ٹی سی ایل اور ڈی ایس ایل نہیں جس سے عوام کو مشکلات کاسامنا ہے علاقہ میں پینے کا صاف پانی نہیں ہے جو پانی کی ٹینکیاں آرمی نے تعمیر کی تھیں اس میں آج تک پا نی نہیں آیا مدین گریڈ سٹیشن کی منظوری اور افتتاح وفاقی وزیر مملکت شیر علی نے کیا مگر تا حال تعمیر نہیں ہو سکا آئین کے پل جو کہ لکڑی کا ہے خستہ ہو چکا ہے کسی بھی وقت کو ئی جان لیوا حاد ثہ ہو سکتا ہے لوہے کا پل تعمیر کیا جائے مدین میں فری میڈیکل اور غیریب عوام کو آرمی کی طرف سے پیکجز دیے جائیں تمام مسائل سننے کے بعد بریگیڈیر ماجد نے کہاکہ آپ سب کے مسائل میرے مسائل ہیں ان کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا کہا انہوں نے کہاکہ آرمی کے پاس اپنا فنڈ نہیں ہو تا مگر آپ کے مسائل متعلقہ محکموں کو میں خود دوں گا اورکہاکہ آرمی نے مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا ہے اور آ خر دہشت گرد کے خاتمے تک ان کا پیچھا کریں گے اورکہاکہ دہشت گرد بھاگ کر لاہور ،کراچی اور افغانستان چلے گئے ہیں مگر ان کا پیچھا تب تک کریں گے جب تک انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچائیں گے کہا کہ سوات میں مکمل آمن ہے اور اس کا کریڈٹ عوام کو جاتا ہے کالام روڈ جولائی تک نکمل ہو گی اورکہا کہ پورے سوات میں مدین کا علاقہ پر امن اور سیا حتی زون ہے کہاکہ ہم اپنی آ نکھیں بند نہیں کر سکتے عوام حالات پر نظر رکھیں اس موقع پر وی ڈی سی چیر مین سید یو سف شاہ اور مسرور احمد یو تھ کو نسلر نے علاقہ کے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی
536 total views, no views today


