کبل، تحصیل کبل میں چوروں کا راج بدستور قائم،گالوچ شاہ ڈنڈ میں چور تیسری مرتبہ دکان کا صفایا کرگئے ایک لاکھ سے زائد کا نقصان ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار تھری سٹار جنرل سٹور کے مالک بخت عالم آف شاہ ڈنڈگالوچ نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران نامعلوم چور تیسری مرتبہ دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ سے زائد کا نقصان کر گئے ہیں چوری شدہ سامان میں 10عدد پول ، 2عدد او کے سلینڈرز سمیت مرغیاں،مشروبات،سیگریٹ اور دیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ چوری شدہ اشیاء خریدنے سے اجتناب کرکے چوروں کی حوصلہ شکنی کریں انہوں نے ڈی آئی جی ،ڈی پی او سمیت محکمہ پولیس کے بالا حکام سے چوروں کی گرفتاری کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔
480 total views, no views today


