کبل، تحصیل کبل الخدمت فاونڈیشن نے کبل شاہ ڈھیرئی کھنڈر نما سڑک پر مرمتی کام کا دوبارہ آغاز کردیا اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن سوات کے صدر خالد فاروق، نائب صدر ڈاکٹر عبید اللہ،پی کے83صدر محمد رشید ٹنڈیل،پی کے 82صدر سمیع اللہ،جنرل سکریٹری نسیم واجد،نائب صدر فضل معبود،شباب ملی پی کے83صدر احمد حسین ،پیر محمد علی اور جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت عمائدین علاقہ اور عوام نے بڑھ چڑھ کر مرمتی کام میں حصہ لیا الخدمت کے اس عوام دوست اقدام کو اہلیان علاقہ نے بے حد سراہا اور رضا کارانہ طور پر مالی معاونت بھی کی عوام کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے ناقص کارکردگی کی وجہ سے سڑک کا حلیہ تبدیل ہوکر ٹریفک کے لئے ناقابل استعمال بن چکا ہے جہاں پر لاکھوں لوگ اذیت کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ مرمتی کام سے عوام مستفید ہونگے اور گاڑی مالکان سکھ کا سانس لے سکیں گے۔
573 total views, no views today


