مینگورہ ،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن درجہ چہارم ملازمین ضلع سوات اور سید وٹیچنگ آف ہاسپٹلز کلاس فور ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں سوات پریس کلب تک احتجاجی ریلی اور مظاہرہ ، ایک نکاتی مطالبہ ٹائم سکیل کے اپ گریڈیشن کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ ، 28 اپریل کو صوبائی سطح پر کلاس فور ملازمین خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن درجہ چہارم ملازمین سوات کے صدر شیر زادہ اور جنرل سیکرٹری اکبرعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے جائز مطالبے کے حق میں پیرکے روز ہڑتال کی، ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم کے آفس اور سوات پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی انشاء اللہ ہم اپنے مطالبے کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت کی ہدایت کے مطابق سوات کے کلاس فور ملازمین صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے میں شرکت کے لئے 28 اپریل کو پشاور جائیں گے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے کلاس فور ملازمین کا دیرینہ مطالبہ منظور کرے ورنہ ہمارا احتجاج جاری رہیگا ۔
613 total views, no views today


