مینگورہ، بلا جواز جرمانوں کے خلاف سوات رکشہ ڈرائیوریونین کا سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ، مطالبات کے حق میں نعرہ بازی ، انتظامیہ اور ٹریفک پولیس رکشہ ڈرائیوروں کو بلا جواز اور بلا ضرورت تنگ کرنے سے گریز کریں ، موجودہ حکومت غریب محنت کشوں پر رزق حلال کی کمائی بند کررہی ہے ، تفصیلات کے مطابق سوات پریس کلب کے سامنے رکشہ ڈرائیوروں کے احتجاجی مظاہرے سے جہانزیب خان ، ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں رکشہ ڈرائیوروں کو بجاتنگ کیا جارہا ہے ، ایک طرف ناروا مہنگائی ہے تو دوسری طرف ٹریفک پولیس کی بے جا جرمانوں سے معاشی مشکلات سے دوچار ہوچکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہم سے روزگارچھیننا چاہتی ہے تو ہمیں سرکاری نوکری فراہم کی جائے ورنہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے ۔
604 total views, no views today


