مینگورہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے لائیو سٹاک محب اللہ خان ، ایم این اے سلیم الرحمن اور چیئرمین ڈیڈک و ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہماری صوبائی حکومت کلرکوں اور تمام تر سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کو شاں ہے ، ملازمین کرپشن کے خاتمے کیلئے ہماری کوششوں کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے بھر پور کردار اداکریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ودودیہ ہال سیدوشریف میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سوات کے نومنتخب کابینہ عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایپکا کے سابق مرکزی صدر علی رحمن ،جنرل سیکرٹری مشتاق احمد خان ، ملک فضل سبحان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، وزیر اعلیٰ کے مشیر محب اللہ خان نے اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں صدر علی رحمن ، جی ایس مشتاق احمد خان اور دیگر عہدیداروں سے حلف لیا ، حلف برداری کی اس تقریب میں دیر ، بونیر ،ملاکنڈ شانگلہ اوردیگر اضلاع کے صدور عہدیداروں نے بھی شرکت کی ، سوات کے ممبران اسمبلی نے کہا کہ کلرکس تمام تر محکموں میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور کلرکس ہی عوامی مسائل کے حل میں ممدو معاون ثابت ہوتے ہیں ، انہوں نے واضح کیا کہ ہماری صوبائی حکومت کلرکس اور دیگر تمام ملازمین کو پر کشش مراعات دینا چاہتی ہے ، تاہم ملازمین اس سلسلے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو عوام کے مسائل کے حل کے لیے بروئے کار لائیں ، اس سے قبل محب اللہ خان ، فضل حکیم خان اور دیگر نے نئے عہدیداروں کو ہار پہنا کر مبارک باد دیا ۔
562 total views, no views today


