سوات، بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو کاغذات کی وصولی اور اس کے طریقہ کارمیں شدید مشکلات کا سامنا، دن بھر امیدوار کبھی ایک اور کبھی دوسرے دفتر کے چکر لگاتے رہے ، ہاؤس بلڈنگ ، بینک ، پولیس کلیئرنس سمیت دیگر اداروں سے این اوسیز لینے کے احکامات کی وجہ سے امیدواروں دن بھر خوار ہوتے رہے، بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے سوات نیوز ڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے اور کاغذات کی وصولی کیلئے پریزائڈنگ افیسر ز کے دفتر گئے ، جہاں پر ان کو ہدایات جاری کی گئی کہ ہاؤس بلڈنگ، بینکس، پولیس کلیئرنس کیلئے این او سیز لائے جائے ، تو اس موقع پر امیدوار معلومات اور اگاہی نہ ہونے کی وجہ سے کبھی ایک دفتر تو کبھی دوسرے دفتر کے چکر لگاتے رہے، صحیح رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے امیدوار دن بھر خوار ہوتے رہے ، انہوں نے کہا کہ پریزائڈنگ افیسرز ، الیکشن کمیشن، کو چاہئے تھا کہ وہ امیدواروں کی رہنمائی کیلئے ایک معلوماتی ڈیکس بناتے تو امیدواروں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو تا۔
676 total views, no views today


