مینگورہ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کفایت اللہ خان نے کہا ہے کہ ہر درد دل رکھنے والا انسان یتیموں اور بے سہاروں کی خدمت کو سعادت سمجھتا ہے کیونکہ یہ خدمت دنیا و آخرت میں سرخروئی کی ضرورت ہے ،وہ منگل کے روز خپل کو رما ڈ ل سکو ل و فاؤ نڈیش مینگورہ سوات میں منعقدہ بریفنگ سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے یقین دلایا کہ سکول اور فاؤنڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گاانھوں نے کہا کہ راستہ اور ہال کا مسلہ بھی حل کر لیا جائے گا
انھوں نے ہدایت کی کہ لائبریری میں جن کتب کی ضرورت ہے ان کی فہرست فراہم کی جائے تاکہ و ہ ترجیحی بنیاد پر فراہم کی جا سکیں ۔انھوں نے استقبال میں حصہ لینے والے بچوں کے لیے دس ہزار روپے کا نقد انعام دیا انھوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن کی ترقی حیرت انگیزاور قابل تقلید ہے اس کے ساتھ ذاتی اور سرکاری دونوں سطحوں پر تعاون کیا جائے گا قبل ازیں انھوں نے سکول کے مختلف حصوں بشمول کلاس رومز ،ہاسٹلز ،لائبریری،دفتر اور سپورٹس گراؤنڈ کا بھی معائنہ کیا ا س موقع پر خپل کو ر کے ایک عہدیدار نے کمشنر کو سکول اور فاؤنڈیشن پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس فاؤنڈیشن سے فی الوقت 3314افراد براہ راست مستفید ہوتے ہیں جبکہ 1200یتیم طلبہ مختلف پرائیویٹ سکولوں میں فری تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ادارہ کی کوشش ہے کہ مالی خود کفالت حاصل کی جائے تاکہ یتیم اور نادار بچوں کی کفالت بلا تعطل جاری رہ سکے۔انھوں نے ادارہ کی تمام سرگرمیوں کی تفصیل بیان کی ۔کمشنر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر محمود اسلم، سیکرٹری ٹو کمشنر نعیم اختر ، اے سی نیاز اور پی اے عبدالحنان کے علاوہ شوگڑ خا ن،احسان اللہ خان اور شیر محمد بھی موجود تھے۔
293 total views, no views today


