بریکوٹ، صوبے کی دیگر علاقوں کی طرح تحصیل بریکوٹ میں بھی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے سب ڈویژن آفس بریکوٹ میں سینکڑو ں کی تعداد میں کاغذات نامزدگی داخل کردئیے ۔تحصیل بریکوٹ کو پانچ وارڈ میں تقسیم کردیا گیا ہے جن میں بریکوٹ ،غالیگے ،کوٹہ ،پارڑئی ،شموزئی شامل ہیں ۔تین وارڈ جو کہ بریکوٹ ،غالیگے ،کوٹہ ریٹرنگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمد عمیر ،اسسٹنٹ رینٹر نگ آفیسرسابق اے ڈی او ایجوکیشن گران بادشاہ ہیں جبکہ باقی دو وارڈ پارڑئی اور شموزئی ریٹرنگ آفیسر اے ای سی محمد فہیم ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمد عمیر نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب ڈویژن آفس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پہلے مرحلے میں 13سے 17اپریل تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جاری ہے ۔اس وقت سب ڈویژن آفس میں تمام تر سہولیات امیدواروں کو منظم طریقے سے فراہم کی جارہی ہے ۔تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی درشواری نہ ہو۔شکایات کے ازالے کے لئے کمپلنٹ سیل بھی قائم کردیا گیا ہے تاکہ مشکلات و مسائل کا بروقت حل نکالا جا سکے جبکہ الیکشن عملہ پوری تند ہی سے کام کر رہا ہے ۔تحصیل بریکوٹ کے تین وارڈ ز بریکوٹ ،کوٹہ ،غالیگے سے مجموعی طور پر103امیدواروں نے کاغذات نامزدگی نے داخل کئے ہیں اور امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا ۔
528 total views, no views today


