مینگورہ، مقامی ہوٹل میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے حوالے سے عورت فاؤنڈیشن آواز پراجیکٹ کے زیر اہتمام آگاہی اور ایڈ وکسی مٹینگ کا انعقاد کیاگیا ، جسمیں الیکشن کمیشنر سوات عبدالقادراور سیاسی پارٹیوں کے قائدین کے علاوہ سابقہ خواتین کونسلر نے کثیر تعدا د میں کی ، شرکاء لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
جبکہ بلدیاتی الیکشن 2015 کے ڈھانچے پر تفصیلی طور پر شرکاء کو آگاہ کیا گیا ، میٹنگ میں خواتین کونسلرز اور خواتین کارکنان نے سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ بطور امیدوار جنرل سیٹس پر خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ خواتین کو نامزد کیا جائے ، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عورت فاؤنڈیشن کے ڈکسٹرکٹ کوارڈی نیٹر نثار عالم نے سیاسی عمل میں عورتوں کی بطور ووٹر اور امیدوارشرکت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عورتوں کی شرکت کے بغیر سیاسی عمل ادھورا ہے ، الیکشن کمشنر سوات عبدالقادر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ خواتین کی سیاسی عمل میں بطور ووٹر شرکت کو یقنی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لایا جائے گا، انہوں نے شرکاء سے بھی اپیل کی کہ اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کریں اور خصوصاً خواتین شرکاء پر زور دیا کہ وہ بحیثیت ووٹر اپنے شرکت کو ضرور یقینی بنائیں ۔
283 total views, no views today


