مینگورہ، واپڈاملازمین کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستورجاری،جلسہ،جلوس اورنعرہ بازی،حکومت سے مطالبات کو فوری طورپرتسلیم کرنے کا مطالبہ،بصورت دیگر احتجاجوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،تفصیلات کے مطابق واپڈامیں سیاسی مداخلت کیخلاف اورمطالبات کے حق میں واپڈاملازمین کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوگیا، گذشتہ روز واپڈاہائیڈروالیکٹرک سنٹرل ورکرزیونین کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا اس موقع پر واپڈاکے تمام تر دفاتر بندرہیں،ملازمین نے سرکل آفس سیدشریف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے بعد نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر یونین کے زونل چیئرمین عمرعلی باچا،ڈویژنل چیئرمین رفیع اللہ خان اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی مداخلت اورنان پروفیشنل بورڈآف ڈائریکٹر اورکرپٹ انتظامیہ کی وجہ سے ادارہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے،انہوں نے کہاکہ واپڈاملازمین کو سن کوٹہ دینے سمیت ٹوسٹیپ پروموشن ،اپ گریڈیشن اوربونس کی منظوری ہماراجائز حق بنتا ہے جس سے ہمیں مسلسل محروم رکھا جارہاہے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے ادارے کو ترقی دینے اوراپنے پاؤں پر کھڑاکرنے کیلئے سالہاسال محنت کی ہے مگر کرپٹ انتظامیہ اورسیاسی بورڈآف ڈائریکٹر ز کی وجہ سے یہ ادارہ تباہ ہورہاہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
536 total views, no views today


