سوات ڈسٹرکٹ پولیس افیسرمحمد سلیم مروت کے ہدایت پر سوات بھر میں جرائم کے خاتمہ میں جاری اپریشن کے دوران اخترعلی ولدشاہ خان ، محمدعلی ولد محمد نواب ساکنان لیلبنڑ،رحمن زیب ولد میاں گل جہان سکنہ منگلور،رحمان غنی ولد بیروز سکنہ اوڈیگرام ،حاجی دیدار ولد خان بہادر سکنہ بحرین ،صاحب جان عرف فولادولدشاہ بالی خان سکنہ شاہ ڈھیرئی،شعیب ولد گلیار سکنہ کوز آسالار خوازہ خیلہ ،تاج محمد عرف تاجونوں ولد زیارت گل سکنہ تاج چوک جرائم سے توبہ تائب ہوگئے، پولیس نے مختلف کاروائیوں میں رائفل 7 ،ایس ایم جی 2،کلاشنکوف15،پستول 26، کارتوس 552 ،خنجر1،11040.63گرام چرس ،1706لیٹرشراب ،1551 گرام ہیروئن اور49گرام افیوم برامد کرکے مقدمات درج کر دیئے ،ڈی پی او محمد سلیم مروت نے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم کے خاتمہ کا عزم کر رکھا ہے ،چوروں کیخلاف بھی کاروائی جاری ہے ،جبکہ عنقریب انکوں عدالت کے کٹہرے میں لائینگے ، عوام کی تحفظ کے خاطر اس طرح کی کاروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گے،انہوں نے کہا ں عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاؤن کریں کہ جرائم کے خا تمہ بھی ہوجائے ،وا ضح رہے کہ یہ رپورٹ 45دن کاہے مزید بھی پولیس کی کاروا ئی جاری رہیگی
517 total views, no views today


