سوات، سوات میں سیدوشریف تدریسی اسپتال میں توسیعی منصوبے کے لئے 34کروڑجاری کردئے گئے،نئے منصوبے کا افتتاح ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم نے افتتاح کردیا،اسپتال میں کارڈیالوجی کا شعبہ اسا ل جون تک مکمل کرکے کام شروع کردیا جائے گا جبکہ تدریسی اسپتال کا مکمل منصوبہ اگلے سال 2016کو جون تک مکمل کیا جائے گا ،افتتاحی تقریب سیدوشریف تدریسی اسپتال کے ہال میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈیڈک چیئرمین اور رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم تھے جبکہ اس موقع پر یونائیٹڈکنسٹرکٹرز کمپنی کے ایم ڈی انجینئر عمرفاروق نے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ، تحریک انصاف سوات کے جنرل سیکرٹری سعید خان ڈھیرئی ،رہنما زاہد خان بازخان ،ایس ڈی او فرمان نے بھی خطاب کیا جبکہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر عامر ندیم درانی ،سیدوشریف اسپتال کے قائمقام ایم ایس ڈاکٹر ایوب ،ڈاکٹر سعداللہ خان ،ڈاکٹر شاہ دوران سمیت دیگر ڈاکٹرز اورعمائدین علاقہ بھی اس موقع پر موجودتھے،ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم نے کہاکہ صوبائی حکومت نے تعلیم اور صحت کے لئے بجٹ میں سب سے زیادہ رقم مختص کردی ہے اور ان دونوں شعبوں میں ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ سیدوشریف تدریسی اسپتال کا یہ منصوبہ 158ملین روپے کا منصوبہ ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے سوات کے اس اسپتال میں بارہ شعبے بیک وقت کام شروع کرسکیں گے اس اسپتال کا معیار بین الاقوامی ہوگا اور مکمل طور پر اے سی سسٹم سمیت تمام تر بنیادی سہولیات اس اسپتال میں موجود رہیں گی اور سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو پشاور نہیں جانا پڑے گا ،انہوں نے کہاکہ سنٹرل اسپتال میں بھی فرش بندی سمیت دیگر مرمتی کام کے لئے 90لاکھ روپے مختص کردئے گئے ہیں جس پر بھی کام تیزی سے جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں اور پہلی بار سوات میں دو نئے کالجز قائم کئے جارہے ہیں تاکہ سوات میں تعلیم کو مزید فروغ دیا جاسکے ۔
556 total views, no views today


