مینگورہ، لنڈیکس،بنگلہ دیش خوڑ کے کنارے تجاوزات کے زد میں انے والے گھروں کو مکین خود مسمار کرنے لگے،ضلعی انتظامیہ کے ڈیڈ لائن پر مکینوں نے اپنے مدد اپ تجاوزات کو ختم کرنا شروع کردیا ہے،خوڑ کے کنارے حفاظتی پشتے تعمیر کرنے میں سرکاری حدودسے تجاوز کرنے والے گھررکاوٹ تھے جس پر ضلعی انتظامیہ نے مکینوں کو ختم کرنے کی وارننگ دی تھی جس پرلنڈیکس ،بنگلہ دیش میں خوڑ کے کنارے اباد گھروں کے مکینوں نے تجاوزات کے زد میں انے والے گھروں کو مسمار کرنا شروع کردیا ہے۔ ضلعی بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہے مگر سیدو شریف میں تاحال غیر قانونی اور سرکاری جگہوں پر تعمیرہونے والے گھر وں اور راستوں کیخلاف اپریشن شروع نہیں ہوسکا،ضلعی انتظامیہ اپریشن کا دائرہ سیدوشریف تک بڑھائے۔
670 total views, no views today


