مینگورہ، مانسہرہ پولیس کومطلوب شخص کو رحیم اباد پولیس نے گرفتار کرلیا،حضرت علی گڑھی حبیب اللہ پولیس کو فراڈ کے الزام میں مطلوب تھا۔گزشتہ روز تھانہ رحیم آباد کے ایس ایچ او بخت زادہ خان نے اہم کاروائی کرتے ہوئے گڑھی حبیب اللہ مانسہرہ پولیس کو فراڈ کے الزام میں مطلوب شخص حضرت علی ولدنشاط خان سکنہ محلہ دولت خیل تختہ بند کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا،ذرائع کے مطابق مانسہرہ پولیس نے ملزم کے حوالگی کیلئے تھانہ رحیم اباد کیساتھ رابطہ کیا ہے۔
568 total views, no views today
Comments


