بریکوٹ ، قومی وطن پارٹی تحصیل بریکوٹ کے تمام وارڈز سے تمام امیدواروں نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات جمع کردئیے۔تمام امیدواران جلوس کی شکل میں بریکوٹ بازار سے ہو کر سب ڈویژن آفس بریکوٹ پہنچ گئے ۔اس جلوس کی قیادت قومی وطن پارٹی ملاکنڈ زون کے سیکرٹری جنر ل صدیق علی خان نے کی اور جلوس میں شامل کارکنوں نے شیرپاؤ خان زندہ باد کے نعرے لگواتیں رہے ۔انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی قومی وطن پارٹی کی ہی ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قومی وطن پارٹی کے بلدیاتی میں الیکشن حصہ لینے والے امیدواران کو پارٹی کارکنوں نے جلوس کی شکل میں سب ڈویژن آفس تک پید ل مارچ کیا ۔کارکنوں نے پارٹی جھنڈے لہراتے رہے جبکہ سر پر پارٹی ٹوپیاں پہن کر جو ش خروش کا مظاہر ہ کیا ۔ اس موقع پر قومی وطن پارٹی ملاکنڈ زون کے سیکرٹری جنر ل صدیق علی خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں کارکنوں کا جوش دیکھ کر بہت خوش ہو ں اور انشاء اللہ اب مجھے امید ہے کہ پارٹی تحصیل بریکوٹ کے تمام وارڈز میں بڑی کامیابی حاصل کرکے یہ ثابت کردے گی کہ قومی وطن پارٹی کی جڑیں عموماًسوات میں اور خصوصاً تحصیل بریکوٹ میں بہت مظبوط ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے نامزد امیدواران جن میں صدیق علی خان ضلعی کونسل یو سی کوٹہ ،طاہر خان تحصیل کونسل ،گوہر علی خان جنرل کونسلر،شوکت یو تھ کونسلر،بدیع الزمان باچہ کسان ،حبیب اللہ خان جنرل کونسلر،ظہور احمد جنرل کونسلر ،طوطی جنرل کونسلر ،ناصر خان یوتھ ،امیرزیب ضلعی کونسل یو سی غالیگے ،شوکت خان تحصیل کونسل،میر سلم خان املوک درہ کسان،عصمت اللہ کڑاکڑ جنرل کونسلر،فضل ودود باچا جنرل کونسلر نجیگرام ،محمد یاسر خان یوتھ ،گل شیر کسان کونسلر،عزیز احمد جنرل کونسلر بریکوٹ ،حاجی رحمان ضلعی کونسل بریکوٹ شامل ہیں
518 total views, no views today


