کبل، تحصیل کبل اے این پی کو دھچکا ، یونین کونسل دیولئی کے جنرل سکریٹری سرنزیب نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا،پی ٹی آئی یوسی دیولئی کے صدر نے سرنزیب کے شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پارٹی میں عزت و احترام دینے کی یقین دہانی کرائی ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ دس بارہ سال سے اے این پی یوسی دیولئی کے جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز رہنے والے سرنزیب آف گولڈن نے پارٹی کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس حوالے سے عنقریب ایک بڑے شمولیتی اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی،پی ٹی آئی سوات جی ایس سعید خان سمیت تحریک انصاف کے قائدین شرکت کرینگے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرنزیب نے کہا کہاے این پی میں اوپر سے فیصلے مسلط کئے جاتے ہیں اور عام ورکر کو جائز مقا م نہیں دیا جاتا اور ہمیشہ حق تلفی کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے اور بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس موقع پر پی ٹی آئی یوسی دیولئی صدر محمد رسول خان نے سرنزیب کے شمولیت کو پارٹی کے لئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرنزیب کے شمولیت سے پارٹی مزید مستحکم ہوگئی ہے جس کے بدولت بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہوگئی ہے ۔
598 total views, no views today


