بریکوٹ ، انتخابی شیڈول کے تحت 13اپریل سے کا غذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جمع ہونا شروع ہوگئی ہیں، یہ سلسلہ17 اپریل تک جاری رہے گا، امیدواروں نے حمایتیوں کے ہمراہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کا دورہ کیا اور لائنوں میں لگ کر کاغذات نامزدگیاں جمع کرائیں، بیشتر فارم جنرل کونسلرز کی نشستوں پر ہوئے جبکہ خواتین ، اور اقلیتی نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگیاں جمع کرائی گئیں، ریٹرننگ افسران کے مطابق پینل کے بجائے ابھی انفرادی طور پر کاغذات نامزدگیاں جمع ہورہی ہیں، چھان بین کے موقع پر پینل کی تشکیل کی جائیگی۔ عوامی نیشنل پارٹی سے فضل اکبر خان ،ناصر شالدہ،خماد خان ،جنید خان ،فضل معبود خان ،شاہ خالد خان ،جماعت اسلامی سے عطاء اللہ خان ،شاہ جہان خان ،نور محمد ،ظاہر خان ،ارشد علی ،خلیق الزمان، تحریک انصاف مشاورت کے بعد امیدواروں کا اعلان کرینگے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) سے عجب خان،محمد مختیار ،نو ر اسلام ،گوہر باچانجی گرام،عدنان خان اف پارڑی اور دیگرنے کاغذات جمع کرائیں اور پاکستان پیپلزپارٹی نے ضلعی صدر محمد سلیم خان قیادت میں یو سی کوٹہ سے نامزد امیدوران شاہ فیصل اور اسرار خان جبکہ مذید امیدوارن مشاورت کے بعد اعلانات کرینگے ، قومی وطن پارٹی فضل ودود باچا ،گل شیر ، علی رحمان ،حیات شاہ ،جمعیت علمائے پاکستان اور دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں بڑی تعداد ان امیدواروں کی تھی اسسٹنٹ کمشنر افس کے مطابق صبح ہی سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں گہما گہمی نظرآرہی تھی۔
794 total views, no views today


