کبل، تحصیل کبل میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا ،اے این پی یو سی کوز اباخیل کے جانب سے شاہ سید آف ڈاگے نے ضلع اور خاندان آف میلگاہ نے تحصیل کونسل کے لئے کاغذات جمع کئے جبکہ پی ٹی آئی یوسی بر اباخیل کے جانب سے کمال خان ایڈوکیٹ آف کبل نے ضلع اور سمیع اللہ آف سرسینئی نے تحصیل کونسل کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس دوران پینل کے دیگر ارکان کے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے اس موقع پر دونوں پارٹیوں کے کارکنان نے انتہائی گرم جوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کثیر تعداد میں نامزد امیدواروں کے ہمراہ ریٹرنگ آفیسر کے دفتر جمع ہوئے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے نامزد امیدوار کمال خان ایڈوکیٹ اور شاہ سید نے اپنے اپنے پارٹی کا موقف بیان کیا اور بلا امتیاز عوامی خدمت کے بدولت بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی کا دعوہ کیا جس کے لئے عوام کو 30مئی کا انتظار کرنا ہوگا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
720 total views, no views today


