سوات ، عوامی نیشنل پارٹی سوات نے بلدیاتی اُمیدواروں کا اعلان کر دیا ، اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری ، ضلع بھر کے ضلع و تحصیل کونسلز کیلئے 70 اُمیدواروں کو میدان میں اُتار دیا ، عوامی نیشنل پارٹی نے کئی حلقوں میں انتخابی اتحاد اور کئی میں اکیلے پرواز کا فیصلہ کیا ہے ، اے این پی نے ضلع کونسل کیلئے 38 اور تحصیل کونسل کیلئے 32 اُمیدواروں کو نامزد کر دیا اُمیدواروں کے جاری کردہ فہرست کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ ، تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی سوات کے جنرل سیکرٹری رحمت علی خان ، ضلعی ترجمان عبداللہ یوسفزئ ، ابراہیم دیولئی اور اکرام خان نے میڈیا کو حتمی فہرست جاری کرنے کے موقع پر بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کے دو روزہ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے اُمیدواروں کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کیلئے جمع کئے جانے والے درخواستوں کا جانچ پڑتال کیا گیا اور دو روزہ اجلاس میں ضلعی صدر شیر شاہ خان ، سابق صوبائی وزیر واجد علی خان ، ایم پی اے سید جعفرشاہ ، ابراہیم دیولئی ، عبدالجبار خان اور عبداللہ یوسفزئ شریک تھے انہوں نے بتایا کہ درخواستوں کو جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 اپریل مقرر کی گئی اور جتنی درخواستیں موصول ہوئی ہے اس کو فائل کر دیا ہے اے این پی کو جتنی درخواستیں موصول ہوئی ہے وہ کسی دوسری جماعت کو نہیں ملے ہونگے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے دو روزہ اجلاس میں باہمی مشاور ت کے بعد اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے یہ فہرست حتمی ہو گی اور اس فہرست میں اے این پی کے نامزد اُمیدواروں کے ناموں کو شامل کیا گیا ہے جسمیں ضلع کونسل کیلئے 38 اور تحصیل کونسل کیلئے 32 اُمیدواروں کو میدان میں اُتارا گیا ہے انہوں نے ذیل اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق یوسی کانجو ضلع کونسل محمد ذہین خان ، تحصیل کونسل کیلئے رحمت علی خان ، یوسی کوزہ بانڈی ضلع کونسل لیاقت علی خان ، تحصیل کونسل عمر رشاد ، یو سی برہ بانڈی ضلع کونسل شفیق خان ، تحصیل کونسل باچا خان ، یو سی ہزارہ ضلع کونسل رضاء الدین ایڈوکیٹ ، تحصیل کونسل سردار علی خان ، یوسی بر ابا خیل کبل ضلع کونسل نیاز احمد ، یو سی کالا کلے ضلع کونسل عبدالمالک ، یو سی دیولئی ضلع کونسل طارق احمد خان ، یو سی شاہ ڈھیرئ ضلع کونسل افتخار احمد خان ، یو سی ٹال ضلع کونسل ملک احمد خان ، یو سی قلعہ گے تحصیل کونسل غلام سرور خان ، یو سی توتانوبانڈئ ضلع کونسل خورشید علی ، یو سی کو زابا خیل کبل ضلع کونسل شاہ سید ، تحصیل کونسل خاندان ، یو سی اشاڑے ضلع کونسل محمد قاسم خان ، تحصیل کونسل موسیٰ خان ، یو سی درشخیلہ ضلع کونسل عبدالجبار خان ، تحصیل کونسل صلاح الدین خان ، یو سی سخرہ ضلع کونسل محمد نعیم ، تحصیل کونسل صالح محمد ، یو سی چپریال ضلع کونسل محمد شفیق ، تحصیل کونسل آفرین ، یوسی دارمئی تحصیل کونسل خورشید علی ، یو سی مٹہ خریڑئ ضلع کونسل محمد ہارون ، یو سی آرکوٹ ضلع کونسل عقلمند تحصیل کونسل نقیب احمد خان ، یو سی گل کدہ ضلع کونسل ریاض احمد ، تحصیل کونسل رشید اقبال ، یو سی تندوڈاگ ضلع کونسل نادر شاہ خان ، یو سی اتروڑ ضلع کونسل دلدار حسین ، تحصیل کونسل حضرت ولی ، یو سی کالام ضلع کونسل امیر سید ، یو سی شین ضلع کونسل فضل وہاب عرف قجیر ، یو سی دنگرام ضلع کونسل عطاء اللہ ، یو سی ملوک آباد ضلع کونسل فضل جلال ، یو سی شموزئ ضلع کونسل ارشد علی ، تحصیل کونسل حمد الفاروق ، یو سی پارڑئ ضلع کونسل عمر علی شاہ ایڈوکیٹ ، یو سی گلی باغ ضلع کونسل ارشد علی ، یو سی چار باغ ٹو ضلع کونسل سلطنت خان ، یو سی خوازہ خیلہ ضلع کونسل محمد طاہر خان تحصیل کونسل محمد طاہر خان ، یو سی رنگ محلہ ضلع کونسل عاصم اللہ ، یو سی مانکیال ضلع کونسل نادر شاہ ، تحصیل کونسل ملک شوکت ، یو سی فتح پور ضلع کونسل جمشیدخان ، تحصیل کونسل ریاض احمد ، یو سی نوے کلے شاہدرہ ضلع کونسل خواجہ محمد خان ، یو سی تیرات ضلع کونسل سید نواب شاہ ، تحصیل کونسل شابدار ایڈوکیٹ ، یو سی منگلور ضلع کونسل سہراب خان ، تحصیل کونسل عالمگیرخان ، یو سی بالاکوٹ ضلع کونسل ممتاز خان تحصیل کونسل ہاشم خان ، یو سی گوالیرئ تحصیل کونسل ثناء اللہ خان ، یو سی بشیگرام تحصیل کونسل محمد غواث خان ، یو سی کوٹہ تحصیل کونسل واحد کرم ، یو سی امانکوٹ فیض آباد تحصیل کونسل اختر خان ، یو سی لنڈے کس تحصیل کونسل ملک حبیب ، یو سی مدین تحصیل کونسل سید ابراہیم شاہ ، یو سی بحرین تحصیل کونسل محمد رفیق ، یو سی کوکارئ تحصیل کونسل گوہر علی ، یو سی غالیگے تحصیل کونسل شوکت علی ، یو سی بریکوٹ ضلع کونسل ناصر خان ، تحصیل کونسل فضل اکبر ، یو سی اسلام پور تحصیل کونسل اکرام خان اور یو سی اکا معروف ضلع کونسل جمشید علی خان قرار پائے ۔
738 total views, no views today


