مینگورہ، علاقہ اوڈیگرام میں واقع رحمت سی این جی اسٹیشن کے مالک ممتازحسین نے کہاہے کہ ان کے مخالفین نے سی این جی سٹیشن پرحملہ کرکے توڑپھوڑ کی اوردستاویزات سمیت نقدرقم بھی چھین لی جبکہ سٹیشن پر قبضہ بھی کیا جن میں سے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا اور باقی فرارہوگئے ،حکومت اوردیگراعلیٰ حکام تحقیقات کرکے انصاف دلائیں، سوات پریس کلب میں دیگرساتھیوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2008میں رحمت سی این جی اسٹیشن خالدنامی شخص سے خریداتاہم 2010میں اسی شخص نے مجھ پر کیس دائر کیا جوسیشن جج کی عدالت نے جرگہ کے حوالے کردیاجس کے بعد مجھے 75لاکھ روپے جمع کرانے کو کہاگیا جس میں سے ہم نے دس لاکھ روپے جمع کرادئے مگر خالد نامی شخص نے جرگہ کو تسلیم نہ کرتے ہوئے دارالقضاء میں ہمارے خلاف کیس دائر کیا،انہوں نے کہاکہ ابھی یہ کیس زیرسماعت ہے مگر گذشتہ روز صبح چھ بجے اس کے سولہ سترہ مسلح غنڈوں نے ہمارے سی این جی اسٹیشن پر حملہ کیا جہاں پر سٹیشن سٹاف سے دستاویزات سمیت لاکھوں کی نقدی چھین لی اورتوڑپھوڑکرکے سٹیشن پر قبضہ بھی کیااورسی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑدئے،انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ہم نے رحیم آباد پولیس سٹیشن سے رابطہ کیا جس کے بعد پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کیا جبکہ باقی ملزمان فرارہوگئے،انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے لہٰذہ صوبائی حکومت اوردیگراعلیٰ وذمہ دارحکام اس سلسلے میں تحقیقات کرکے ہمیں انصاف دلائیں۔
572 total views, no views today


