بریکوٹ ، صوبائی وزیربلدیات عنایت اللہ خان کا دور ہ بریکوٹ ،پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں اور نئے شامل ہونے والوں کی تقریب میں شرکت ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صوبائی وزیربلدیات نے بریکوٹ کا مختصر دورہ کیا اس دورے میں انہوں نے بریکوٹ کے عہدیداروں سے ملاقات کی جن میں ضلعی صدر فضل سبحان ،بریکوٹ امیر ظاہر خان ،فدا محمد خان ،نور محمد ،شریف خان ،علی باچا کے علاوہ سی ایم او بریکوٹ نور شاہ علی ،ٹیکشٹیشن آفیسر محمد آیاز بھی شامل تھے ۔پارٹی عہدیداروں نے انہیں بریکوٹ کے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ بریکوٹ بازار میں تجاوزات کے خلاف اپریشن ہوا جس کی وجہ سے نالیاں ،فٹ پاتھ متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کے علاوہ ٹریفک میں بھی خلل کا سبب بن رہا ہے ۔فائربریگیڈ کے لئے عملہ نہ ہونے کے برابر ہے ،ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا جائے ،بریکوٹ پل جوکہ 2010کے تباہ کن سیلاب میں تباہ ہو ا تھا اور ابھی تک اسکی تعمیر نہ ہوسکی ۔پل کی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء اور عام لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا رہے ہیں ۔میونسپل کمیٹی کے ساتھ آٹھ لاکھ فنڈ کے استعمال پر فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ فنڈ جلد ازجلد بریکوٹ بازار میں خرچ کیا جائے اور باقی ترقیاتی جون کے بجٹ میں شامل کردیا جائے گا ۔بعد میں علاقہ گیمن میں محمد آیاز اپنے خاندان سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی اور ان کے گھر پر جھنڈا لہرا ۔
776 total views, no views today


