فتح اللہ: ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بنگلہ دیش کے شہر فتح اللہ کے خان صاحب منصور علی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارت نے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے شیکر دھون نے 94، ویرات کوہلی نے 48 جب کہ اجنکیا رہانے اور رویندرا جڈیجا نے 22، 22 رنز اسکور کئے۔ سری لنکا کی جانب سے اجنتھا مینڈس نے 4، سچی تھارا سنانائیکے نے 3 جب کہ لستھ ملنگا اور چھترو گنا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مقررہ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم جب میدان میں اتری تو اوپنر نے 80 رنز کا آغاز فراہم کیا،سری لنکا کی جانب سے کمار سنگاکارا نے بھارتی امیدوں پر پانی پھیر دیا،سنگاکارا نے 84 گیندوں پر 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے سری لنکا کے لیے جیت کی راہ ہموار کردی۔ 103 رنزپر سنگارا کے پویلین لوٹ جانے کےبعد میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا جس کے بعد پریرا اور اجنتا مینڈس نے کھیل کو اختتام تک پہنچایا اور اس طرح سری لنکا نے ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے کمار سنگارا103 اورپریرا 64 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی اور جڈیجا نے تین ،تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایشوین کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔
820 total views, no views today


