کبل، تحصیل کبل میں ناروا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ،لوڈ شیڈنگ دورانیہ 18گھنٹے سے تجاوز کرگیا کاروبار زندگی مفلوج ،پانی کے قلت نے بھی سر اٹھا لیا ،بچوں،بوڑھوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا،لوگ محکمہ واپڈا سمیت ممبران اسمبلی کو بد دعائیں دینے لگے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ،ناروا لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو لوگوں کا سیلاب سڑکوں پر امڈ آئے گا ان خیالات کا اظہار تحصیل کبل کے عوامی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ میں تحصیل کبل کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے جہاں پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ عوام کے قوت برداشت سے بڑھ کر 18گھنٹے تک پہنچ گیا ہے کاروبار ی حضرات ہاتھ پے ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے جبکہ پانی کے قلت کی وجہ سے لوگ بوند بوند کو ترس رہے ہیں جس کا پرسان حال کوئی نہیں انہوں نے کہا کہ حکمران مختلف نعروں سے عوام کو دھوکہ دے کر ووٹ بٹورتے ہیں اور اقتدار کے کرسی پر بیٹھنے کے بعد عیش و عشرت میں مصروف ہوکر غریب اور لاچار لوگوں کے دکھ درد اور بنیادی مسائل کا حل بھول جاتے ہیں جس کی وجہ سے غریب دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے بصورت دیگر اہلیان تحصیل کبل بھر پور مزاحمت پر مجبور ہونگے جس کے نقصان کی تمام تر ذمہ داری محکمہ واپڈا اور حکمرانوں کے سر عائد ہوگی۔
788 total views, no views today


